بابر نے پاکستان کیخلاف باتیں کرنے پر عرفان پٹھان کو انٹرویو نہیں دیا،صحافی کا دعویٰ

babar azam

پاکستان کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نسیم راجپوت نے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں نسیم راجپوت کا  کہنا تھا کہ عرفان پٹھان نے ورلڈکپ کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کے لیے بابر اعظم کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی۔

پہلے اسٹار اسپورٹس کی پروڈکشن ٹیم آئی اور انہوں نے کہا عرفان پٹھان آپ کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ بابر نے لفٹ ہی نہیں کروائی، اس کے بعد عرفان نے کہا میں خود جاکر بات کرتا ہوں۔

بابر اعظم پاکستانی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

معروف صحافی کا  کہنا تھا کہ عرفان بابر کے پاس گئے تو قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کیخلاف جو لوگ بات کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا یہ کہنے کے بعد وہ چلے گئے۔

نسیم راجپوت کے مطابق انہوں نے یہ رپورٹ بھارتی میڈیا پر دیکھی جو کہ انہیں مستند لگی ہے۔


متعلقہ خبریں