5 سابق ارکان اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

shehbaz sharif

5 سابق ارکان اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا


سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازنے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے ،ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے

شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی ۔

امریکی ڈالر سستا ہونے سے ملکی قرض میں 1675 ارب روپے کی کمی

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں،آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ ۔

سروگیٹ کمپنیوں کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کیا جائے، وفاقی حکومت

پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے۔

مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ

پارٹی میں شامل ہونےو الے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے،نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں