لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ

steel

ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری ہے۔ لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ۔

لوکل سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا۔ برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضرورت کے مطابق لوہے کا خام مال آنے سے ہی قیمتیں کم ہونگی۔سکریپ کی درآمد میں کمی ،ایل سی نہ کھلنے سکی وجہ سے خام مال نہیں آرہا۔

لوہا فی ٹن 30 ہزار روپے مہنگا

واضح رہے کہ چند دن پہلے لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں