لاڑکانہ: بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر بختاور بھٹو جذباتی


لاڑکانہ: قومی اسمبلی کے لیے لاڑکانہ سے  بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر ان کی بہن بختاور بھٹو جذباتی ہو گئیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے ایک تاریخی اور جذباتی دن ہے کیونکہ آج  نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے میری والدہ شہید  بے نظیر بھٹو کی یاد آ رہی  ہے اور ان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج بھٹو خاندان کی تیسری نسل عام انتخابات میں اتر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری والدہ شہید نے گیارہ برس قبل اسی جگہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور آج پہلی مرتبہ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، تاریخ  خود کو دہرا رہی ہے۔

لاڑکانہ بھٹو خاندان کا آبائی حلقہ اور مضبوط گڑھ  تسلیم کیا جاتا ہے اور یہاں کی نشست ہمیشہ بھٹو خاندان کے حصے میں ہی آتی ہے۔


متعلقہ خبریں