انگلینڈ کی نظریں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جوز بٹلر

Jos Buttler

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزیں بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا کر 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔جوز بٹلر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دورے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہر کوئی پریشان ہے لیکن کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے شاید اتنی ہی سخت ٹریننگ کی ہے، جتنی وہ پورے دورے کے دوران کرتے رہے، جو چیزوں کو درست کرنے کی خواہش کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اس طرح نہیں کھیلے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، لیکن اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں