فرانس کا غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ


نیویارک: اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب دیروری نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب ڈیروری نے کہا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی بہت ضروری ہے جوکہ پائیدار امن نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ کے حوالے سے فرانس نے غزہ کی آبادی کو دیے جانے والے اب تک کے امدادی سامان بارے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا

فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کے لیے ایک بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں