اگلے وزیراعظم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ، نیئربخاری

NEYAR BUKHARI

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنما نیئربخاری نے کہا ہے کہ ملک  کے اگلے وزیراعظم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹو نائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے نیئربخاری کہاکہ بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہونگے، ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اپنا وزیراعظم لیکر آئے گی، ہر پارٹی دعویٰ اور کوشش بھی کرتی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو بنیں۔

دنیا صیہونی ریاست کی انتہاءپسندی اورایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دے، شہبازشریف

انہوں  نے کہا ہے کہ زرداری نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، ہم کسی ”اے بی سی ڈی ”کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

عام انتخابات کےنتائج کے بعد یہ طے ہو گا کہ کس پارٹی کے اتحاد کریں۔

مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنمائوں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے فنڈز اپنے منتخب نمائندوں کو دیئے، پیپلز پارٹی کو کوئی فنڈز نہیں ملے،18ویں ترمیم سے پہلے صدر کے پاس اختیارات تھے۔آصف زرداری کو کریڈٹ جاتا کہ انہوں نے صدر کے پاورزپارلیمنٹ کو واپس کردیئے۔

سابق ایم پی اے نیاز گشکوری استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

رہنما پیپلز پارٹی  کا کہنا تھا کہ اگلا وزیرا عظم اسی جماعت سے ہو گا جسے عوام اپنے ووٹ دے کر منتخب کریں گے۔


متعلقہ خبریں