ورلڈ کپ 2023: پاک نیوزی لینڈ اہم میچ آج ہو گا


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا اہم میچ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا جسے قومی ٹیم کے لیے اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہے۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے قومی ٹیم کو اچھے مارجن کے ساتھ کیویز کو شکست دینا ضروری ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی نیدرلینڈ کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کیلئے بری خبر

قومی ٹیم کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے آج بھی موقع ہے۔ شاداب خان کے بدستور انجری کے باعث آج بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔


متعلقہ خبریں