نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا، انتخاب لڑیں گے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا اور وہ انتخاب لڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون منظور ہونے کے بعد نواز شریف انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ قانونی معاملات دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف کو بہت جلد ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز شریف ہمارے امیدوار ہیں اور اگر کوئی مشکلات آتی ہیں تو پارٹی کے قائدین فیصلہ کریں گے۔ میں پر امید ہوں کہ نواز شریف کو ریلیف مل جائے گا اور نواز شریف انتخاب لڑیں گے، وزیراعظم بھی بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 اہلکار شہید

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں 4 سال قبل کہا تھا نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کو زبردستی جلاوطن کیا گیا تھا لیکن پھر بھی وہ واپس آئے۔ ایک نئی لیڈر شپ جوڈیشری میں آئی ہے اور چیف جسٹس سے ہمیں انصاف کی امید ہے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ اچھا تعلق تھا اور آج بھی ہے۔ ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں ہمارا دوبارہ اتحاد بن جائے۔

انہوں ںے کہا کہ سب کے دکھوں کا مداوا عوامی رائے ہے اور ان کو فیصلہ کرنے دیں جبکہ ہم اس وقت عوام کی عدالت میں اتر چکے ہیں، ہم نے وہ انتخابات بھی لڑے ہیں جہاں لیول پلیئنگ کے لیے فیلڈ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ خطرناک حد تک کیسے پہنچی، حقیقت سامنے آ گئی

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عون چودھری ڈیڑھ سال ہمارے ساتھ حکومت میں رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخاب لڑنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے راستے میں کوئی ایسی رکاوٹ نہیں کہ وہ انتخاب نہ لڑے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مسائل کے حل میں پی ٹی آئی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور بعض معاملات ایسے ہیں جن پر قومی اتحاد کی بہت ضرورت ہے اور
قومی اتحاد کی جب بات کرتا ہوں تو اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 9 مئی کے مقدمات کے چالانوں کو دوبارہ جمع کرا دیا گیا

خواجہ آصف نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف میرے بھائی ہیں اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے بہت بڑی قربانیاں دی ہوئی ہیں اور سیاسی ورکرز کو اپنے نظریے کے لیے بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ 9 مئی کے واقعہ کی معافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار حکومت سے نکالا گیا، اب ملک کو کیسے چلانا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک روڈ میپ بنانا پڑے گا جبکہ جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں نواز شریف بھی قید میں تھے لیکن ہم نے کوئی شور نہیں کیا اور گزشتہ انتخابات میں ساری چیزیں فکس تھیں۔ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے تو ان کو ضرور اجازت ملنی چاہیئے۔


متعلقہ خبریں