اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید کردی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق اخبار میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی شائع کردہ خبر حقائق کے منافی ہے۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی

شائع ہوا جسٹس بابر ستار جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ سے الگ ہو گئے،شائع ہوا کہ جسٹس بابر ستار نے یہ کہہ کر بینچ سے علیحدگی اختیار کی انکا انڈرٹرائل قیدی سے متعلق موقف مختلف ہے۔

حقیقت میں جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ تھے نہ انہوں نے سماعت سے معذرت کی۔

چنگان ماسٹر موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

جسٹس ارباب محمد طاہر کے حوالے سے اخبار میں غلط شائع ہوا وہ بھی اسی وجہ سے بینچ سے الگ ہوئے۔

جسٹس ارباب طاہر نے بینچ سے الگ ہونے کی وجہ لکھی ہی نہیں، اس لئے یہ بھی حقائق کے منافی ہے۔

عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فون فراہم کرینگے،عمر سیف

اخبار کی جانب سے حقائق کی تصدیق کئے بغیر خبر شائع کرنا افسوسناک ہے،ریکارڈ کی درستگی کیلئے پریس ریلیز جاری کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں