چنگان ماسٹر موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

Changan

معروف کمپنی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کردی


امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد، Changan Master Motors نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 4لاکھ 50 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

نیوز ویب سائٹ’’ پروپاکستانی‘‘ کے مطابق کمپنی نے Alsvin، Oshan X7، اور M9 Sherpa کی قیمتیں کم کر دی ہیں تاہم، کاروان کی مختلف اقسام کی قیمتیں وہی رہیں گی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور پرکشش آفر ، کیا موٹرز نے کسٹمرز کیلئے زبردست اعلان کردیا

نظر ثانی شدہ قیمتیں یکم نومبر 2023 سے لاگو ہوں گی۔ ٹاپ آف دی لائن Alsvin 1.5L DCT AT Lumiere ویرینٹ کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی سب سے بڑی کمی ہوئی ہے۔

بیس Alsvin 1.3L M/T Comfort اور Alsvin 1.5L DCT Comfort کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ایم جی موٹرز کا ایسنس گاڑی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کمی کا اعلان

اسی طرح Changan Oshan X7 Comfort اور Oshan X7 FutureSense کی قیمتوں میں بھی اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

چنگان شیرپا (M9) کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں