عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فون فراہم کرینگے،عمر سیف

umar saif

سمارٹ فونز خریدنا ہوا اب بہت ہی آسان صارفین کو خوشخبر ی سنا دی گئی


وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ جلد ہی آسان اقساط پر سمارٹ فونز عوام کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔

ورلڈ کپ 2023 :پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نےکہاسمارٹ فونز اقساط پر دینے کیلئے سیلولر آپریٹرز، بینکس، سرمایہ کار کمپنیاں، دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ایسا میکنزم ضروری ہے جس کے تحت ان آرگنائز یشنز کو نقصان بھی نہ ہو اور عوام تک یہ سہولت بھی اس کی روح کے مطابق پہنچ سکے ۔

ورلڈکپ سیمی فائنل: 2 ٹیموں کی جگہ پکی ہو گئی

اس ضمن میں نادہندگان کے موبائل فونز اس طرح سے بلاک کئے جائیں گے کہ انھیں کہیں پر بھی استعمال نہ کیا جاسکے ، اس کے بعد صورتحال کے مطابق نادہندہ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی عملدر آمد ممکن ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

ورلڈکپ 2023 :پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رنز سے جیتنا ضروری ہے؟صورتحال واضح

موبائل فون فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی نادہندہ کی سمز بلاک کرنے کا حق رکھ سکتی ہے۔ سیلولر آپریٹرز ، سرمایہ کار کمپنیاں، بینکس آسان شرائط پر قسطوں پر سمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں۔


متعلقہ خبریں