ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری


اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

22سے29اکتوبرتک کی کارروائیوں کے اعداد وشمارجاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق 29 اکتوبر تک ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

22سے29اکتوبرتک کی کارروائیوں میں 5ہزار 448سے زائد افراد گرفتار کئے گئے، اسلام آباد اورپنجاب سے5ہزار 241بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ 34 اورخیبرپختونخوا سے 173 بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا،پنجاب اوراسلام آباد میں 3ہزار 217ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں 325 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان

پنجاب اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1.91 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 1.08 بلین اورسندھ میں بجلی چوروں سے 1.39 بلین روپے جرمانے کے وصول کئے گئے۔

بلوچستان میں بجلی چوروں سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیاگیا،اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔


متعلقہ خبریں