مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان

electricity bill

بجلی کے بلوں میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ؟ بڑا انکشاف


مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (پی پی اے) نے فی یونٹ 55 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دیدی ، اضافے کی درخواست  ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے تک اضافی بوجھ پڑے گا، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔  درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ہے، فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی 1.30 روپے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں