شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیل کر جیتنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران ان سے آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلنے کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بطور کھلاڑی اسکی کارکردگی بہترین ہے، شعیب ملک

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ‘میرا مزاج ایسا ہے کہ اگر مجھ سے بات کی جائے تو میں ہمیشہ اپنے ملک کیلئے حاضر ہوں۔ میں ضرور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہوں گا۔’

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ‘میری فٹنس کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، میں اب بھی کرکٹ ویسے ہی کھیلتا ہوں جیسے جوانی میں کھیلتا تھا۔ اگر مجھ سے اس حوالے سے بات کی جائے گا میں ضرور حامی بھروں گا۔’

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، آئی سی سی کا پاک بھارت ٹاکرا نیو یارک میں کرانے پر غور

خیال رہے کہ شعیب ملک نے پہلے ہی ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔ شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے آخری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 2021 میں کھیلا تھا۔


متعلقہ خبریں