ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا

ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، کپتان ٹمبا بووما پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ اسٹیڈیم میں فتح کیلئے میدان میں اتری ہیں۔

نیوزی لینڈ سری لنکا ورلڈکپ میچ میں بارش کی پیشگوئی، بابر الیون کیلئے ایک اور امید

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما 24 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند کا شکار ہوئے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ بھی ایک میچ جیتنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

ورلڈکپ، فخر زمان کا تیسرابڑا چھکا، زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں