ورلڈکپ، فخر زمان کا تیسرابڑا چھکا، زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر


فخرزمان ورلڈکپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

فخر زمان نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

فخرزمان 74 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز سابق بیٹر عمران نذیر کو حاصل ہے جنہوں نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف ورلڈکپ میچ میں اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، فخر زمان

اس کے ساتھ ساتھ فخرزمان نے رواں ورلڈکپ کے دوران تیسرا بڑا چھکا لگانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

فخر زمان نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد کو 99 میٹر طویل چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

رواں ورلڈکپ کے دوران طویل ترین چھکا لگانے کا اعزاز آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے پاس ہے جنہوں نے 104 میٹر چھکا لگایا تھا، بھارتی بیٹر شیریاس آئر 101 میٹر طویل چھکے کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں