2024میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا


2024میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ نے دنیا کے 10 ممالک کو 2024 میں سیاحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے،ان ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

بنیادی طور پر لونلی پلانیٹ نے ممالک، خطوں، شہروں، بہترین ویلیو اور sustainable ٹریول کی کیٹیگریز میں 50 مقامات کے ناموں کا اعلان کیا ہے،پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

2024میں سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں منگولیا کا نام سرفہرست ہے جس کے بعد بھارت، مراکش، چلی، بینن، میکسیکو، ازبکستان، پاکستان، کروشیا اور سینٹ لوشیا بالترتیب 2 سے 10 نمبروں پر موجود ہیں۔

سندھ حکومت کا کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

کمپنی کے مطابق 2024 کے لیے ہمارے انتخاب کیے گئے مقامات کی سیاحت لوگوں کے لیے زبردست ایڈونچر ثابت ہوگی۔لونلی پلانیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

لونلی پلانیٹ کے مطابق پاکستان میں جب مون سون کا سیزن ختم ہو جاتا ہے جبکہ خزاں کے رنگ وادی ہنزہ میں نمایاں ہوتے ہیں۔اسی طرح پاکستان کی وادیاں اور برف سے ڈھکی کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔کمپنی کے مطابق قراقرم ہائی وے کا سفر بھی ناقابل فراموش ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں