9 مئی واقعات ، چیئرمین پی ٹی آئی کی دو بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونیکا حکم


عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی عبوری ضماتنوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے 10 وکلاء ملاقات کر سکیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی فہرست جمع

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ۔ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ 2، 2 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں۔ ملزمان تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ۔ اِدھر آ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے کہ ملزمان تفتیش جوائن کرنے گئے ہیں اور تفتیشی افسر نہیں ملا۔

چیئرمین پی ٹی آئی آئینی کردار نبھا نہ سکنے پر صدر سے مایوس ہیں ، علیمہ خان

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور دونوں بہنوں پر کیا الزامات ہیں، وہ ہمیں بتائیں ۔ ہمیں پتہ ہے انہوں نے سب ملزمان کو قصور وار لکھا ہوا ہے۔ شامل تفتیش ہو کر بھی انہوں نے وہی کرنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کر دی۔

 


متعلقہ خبریں