ورلڈ کپ 2023، قومی ٹیم کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا


اسلام آباد: ورلڈ کپ 2023 کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

ورلڈ کپ 2023 کا 31واں میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 میں آج قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم سے ہو گا اور شکست کی صورت میں قومی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی نہیں کر سکے گی۔

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے آج بنگلہ دیش کی ٹیم سے لازمی جیتنا ہو گا۔ پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم سیلیکشن میں مفادات کا ٹکراؤ، الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں