حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آؤٹ نہ دینے پر ایوشمان بھی بول پڑے


بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران امپائر کے غلط فیصلے پر بول اٹھے۔

ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا۔

میچ میں ایک موقع ایسا آیا کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 8 رنز اور پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی، ایسے میں حارث رؤف نے جنوبی افریقا کے ٹیل اینڈر بیٹر تبریز شمسی کوگیند کروائی جو کہ ان کے پیڈ پر لگی، پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی لیکن آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تو گرین شرٹس نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہو گئے

ری ویو میں نظر آیا کہ حارث کی گیند وکٹ کو معمولی چھو رہی ہے لیکن آن فیلڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ دیا گیا تھا اس لیے وہ امپائرز کال کی وجہ سے ری ویو کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہی رہا۔

اگر آن فیلڈ امپائر حارث کی اس گیند پر آؤٹ دے دیتے تو پاکستان میچ جیت جاتا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے ری ویو لینے پر بھی آؤٹ ہی قرار دیا جاتا۔

اس حوالے سے میچ کے دوران ایوشمان نے بھی اس متنازع آؤٹ پر تبصرہ کیا اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا ‘یہ شمسی آؤٹ تھا’۔


متعلقہ خبریں