سمندری طوفان “اوٹس” کی میکسیکو میں تباہی، 27 افراد ہلاک


میکسیکو سٹی: امریکی ریاست میکسیکو میں سمندری طوفان اوٹس نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث گھروں اور ہوٹلوں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے۔

سمندری طوفان اوٹس کی وجہ سے سڑکوں پر سیلاب آ گیا جس کی وجہ سے کاریں پانی میں ڈوب گئیں اور ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا عراق میں ٹارگیٹڈ حملہ ناکام، پینٹاگون کا اعتراف

واضح رہے کہ کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان “اوٹس” گزشتہ روز میکسیکو کے پیسیفک بیچ ریزورٹ اکاپولکو سے ٹکرایا۔

طوفان اوٹس کے ٹکرانے کے وقت زیادہ سے زیادہ 265 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں