27 اکتوبر، جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر


مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہندوستان نے 27 اکتوبر کو فوجی اتارے اور جابرانہ قبضہ کیا۔ ہندوستان نے ریاست کوایک فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں ہندوستان کو مظالم سے باز نہیں رکھ سکیں اور نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست 2019 کو ریاست میں سیاسی نظام کو لپیٹ دیا جبکہ کشمیریوں کا حق خودارادیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے۔ کشمیری عوام آج بھی اپنی منصفانہ جدوجہد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتا۔


متعلقہ خبریں