حکومت کا نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

gas

نگران حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موسم سرما میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ موسم سرمامیں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔

پٹرول مہنگا، ڈیزل سستاہونےکاامکان

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کا  کہنا تھا کہ صبح،دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا یے، ملک میں جتنی گیس ہے اتنی ہی ملے گی، نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔

سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس 8 گھنٹے ہی ملے گی ، وزیر توانائی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  ہماری کوشش ہو گی کہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں۔

سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں۔

 اور جنوری کیلئے بھی 2 ایل این جی کارگوز منگوائیں گے۔


متعلقہ خبریں