ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

قرض رول اوور dollar

مسلسل تین دن کے اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکےدوران انڈیکس 51 ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں