آئی ٹی کے شعبے سے منسلک نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے،عمر سیف

umar saif

سمارٹ فونز خریدنا ہوا اب بہت ہی آسان صارفین کو خوشخبر ی سنا دی گئی


نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا پاکستان میں تقریبا19ہزارآئی ٹی کمپنیاں ہیں۔

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کی ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

آئی ٹی کمپنیاں تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمت دیتی ہیں،چند لوگ کمرے میں بیٹھ کر آئی ٹی کی سافٹ ویئر کمپنی چلا سکتے ہیں۔

بہت ساری آئی ٹی کمپنیاں اپنا زرمبادلہ باہر رکھتی ہیں،پاکستان کے 2.6بلین ڈالر کی لگ بھک سوفٹ ویئر ایکسپورٹس ہیں۔

برآمدات کے فروغ میں آئی ٹی شعبے کا اہم کردار ہے،حکومتی اقدامات سے برآمدات کو فروغ ملے گا،آئی ٹی کمپنیوں کو اجازت دی ہے وہ اپنا ریونیو کا 50فیصد حصہ ڈالر میں خرچ کر سکتے ہیں۔

چارسدہ،سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان کمرہ عدالت سے گرفتار

آئی ٹی کمپنیوں کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ ز دیئے جائیں گے،آئی ٹی کمپنیاں اسٹیٹ بینک سے اجازت لینے کے بعد ڈالز خرچ کر سکتی ہیں۔

آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے اہم کردار ادا کیا،ایکسپورٹ ڈھائی لاکھ سے بڑھ کرساڑھے تین چار ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

ہماری آئی ٹی انڈسٹری میں ڈیڑھ لاکھ لوگ ملازمت کرتے ہیں،ہر سال پاکستان کی یونیورسٹیز 75ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کرتی ہیں۔

یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

ڈھائی تین ہزار گریجویٹس آئی ٹی کمپنیاں ہائیر کر سکتی ہیں،پاکستان میں آئی ٹی گریجویٹس کا اسٹینڈڈائز ٹیسٹ لیا جائے گا،جو لوگ یہ ٹیسٹ پاس کریں گے ان کو آئی ٹی انڈسٹری میں انٹرن شپ کروائی جائے گی۔

دسمبر میں پہلا یہ ٹیسٹ لیا جائے گا،آئی ٹی کے شعبے سے منسلک نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے،اگلے دو سال میں تقریبا 2لاکھ افراد کو تربیت دی جائے گی۔

2لاکھ لوگوں کی تربیت کا مقصدسالانہ 5ارب ڈالر ملک میں آئیں گے،تربیت کی فراہمی سے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاکستان میں 15لاکھ افراد فری لانسنگ سے روزگار کما رہے ہیں،15لاکھ لوگوں کا مطلب ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی آئن ورک فورس ہے۔

ای روزگار کے نام سے پنچاب میں لوگوں کو تربیت فراہم کی گئی،پاکستان ای روزگار پروگرام کے تحت پرائیوٹ سیکٹر کو سود سے پاک قرض دیں گے۔

5لاکھ فری لانسرز کو کام کرنے کو ورکنگ سپیس مہیا کرنے جا رہے ہیں،آئی ٹی انڈسٹری کی گروتھ سے ہی ملک کی معاشی صورتحال کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی حکومت کا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ

پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ لانچ کر رہے ہیں اور ایک فریم ورک ترتیب دیں گے،ٹیلی کام سیکٹر میں 5جی کی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں