افغان حکومت نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد افغانی نوٹ جلا دیئے


کابل: افغانستان حکومت نے 18 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کے افغانی نوٹ جلا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت انصاف، خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کیے گئے پرانے نوٹ بینک نے قندھار میں گنتی کے بعد جلا دیئے۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد افغانی نوٹ پرانے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے جلائے۔ افغان وزارت انصاف، خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کیے گئے پرانے نوٹ بینک نے قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد پر قندھار میں گنتی کے بعد جلا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیان پر اسرائیل سیخ پا

بینک آف افغانستان کے نائب صدر نور احمد آغا کا کہنا تھا کہ نوٹوں کی حفاظت کا خیال رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چکنائی والے ہاتھوں سے پیسے گننے اور کارڈ کا استعمال نہ کرنے سے نوٹ تیزی سے متروک ہو جاتا ہے۔ افغانستان میں مقیم افراد تجارتی لین دین کے دوران نوٹوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں