سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی چل بسے

bishan singh bedi

سابق بھارتی کپتان انتقال کر گئے


سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق آف سپنر بشن سنگھ بیدی طویل عرصے سے بیمار تھے ،گزشتہ سالوں میں ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں،تاہم پیر کو دنیا سے چل بسے۔

سنٹرل کنٹریکٹ میں 5 کھلاڑیوں کا اضافہ ، سرفراز احمد کی کیٹیگری تبدیل کردی گئی

خیال رہے بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے گزشتہ سال کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ان کے انتقال پر سابق کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔


متعلقہ خبریں