اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا ، حماس نے ایک ٹینک ، 2 بلڈوزر تباہ کر دیئے ، بمباری سے مزید 400 فلسطینی شہید


حماس نے غزہ پر اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کرتے ہوئے ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ کر دیئے، اسرائیلی فوجی  فرار ہو گئے۔ صہیونی فوج نے غزہ کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا، بمباری سے مزید درجنوں مکانات اورعمارتیں تباہ ہو گئیں ، 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی طیاروں کی بمباری سے مزید 400 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد تقریبا 5 ہزار کے قریب ہو گئی ہے ،بمباری میں ایک اور فلسطینی صحافی رشدی سراج بھی شہید ہو گئے۔

غزہ میں جارحیت رکنے تک فوجیوں کی رہائی کی بات نہیں کریں گے، حماس

اسرائیلی طیاروں نے مغربی کنارے میں مسجد اور مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ،اس کے علاوہ غیرقانونی طور پرآباد یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 500 کے قریب فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے ان پر قبضہ کر لیا، یہودی آبادکار اسرائیلی افواج کیساتھ مل کر حملے کر رہے ہیں جبکہ جنازوں کے اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ، زمینی کارروائی کی تیاریاں مکمل، لبنانی سرحد فوجی اڈے میں تبدیل

صہیونی فورسز نے ایک ہی روز میں مزید 727 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ،اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں کو لاک ڈاون کر دیا ہے ، نابلس کے قریب حواراکے علاقے میں اسرائیلی افواج نے ناکہ بندی کردی ہے اور اس کا رابط مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ کےا دارے کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے والا جس کے باعث 130 شیر خوار بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائیگی جو مختلف اسپتالوں کے انکیوبیٹرز میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں