افغانستان کیخلاف میچ، پاکستانی پلینگ الیون سے متعلق اہم فیصلہ

pak Team

آسٹریلیا کی جیت نے پاکستان کا بھی فائدہ کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اپنا پانچواں میچ کل افغانستان کیخلاف چنئی کےچدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے رواں ورلڈکپ میں 4 میچز کھیلے ہیں جن میں گرین شرٹس کو دو میچز میں جیت اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈکپ، پاک افغانستان کے میچ سے قبل موسم کے حوالےسےاہم پیش گوئی

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم میں افغانستان کیخلاف کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے پر غورکیا جا جارہا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی ہی ٹیم کو میدان میں اتارنے کے امکان ہے ۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کوبھی فائنل الیون میں شامل کرنے کے حوالے سے اتفاق  نہیں کیا جا سکا۔

تاہم پاکستان کرکٹ منیجمنٹ کی جانب سے ٹیم کا حتمی فیصلہ ٹاس پر ہی کیا جائے گا۔

اگر کرکٹرز نہ ہوتے تو سب ہی مزدور ہوتے، نسیم اور شاداب کا بیان وائرل

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنرفخرزمان کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں مل سکی  ہےوہ افغانستان کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ پرامید ہےکہ وہ جنوبی افریقا کیساتھ اہم میچ میں فٹ ہونے کے بعد دستیاب ہوںگے۔

 


متعلقہ خبریں