ورلڈکپ، پاک افغانستان کے میچ سے قبل موسم کے حوالےسےاہم پیش گوئی


ورلڈکپ 2023 کے پاک افغانستان کے میچ سے قبل موسم اور قومی ٹیم کی جیت کے حوالےسےاہم پیش گوئی کردی گئی۔

چنئی میں موجود ہم نیوز کے رپورٹر عثمان خان نے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنئی کا موسم کراچی کے موسم کی طرح ہے یہاں ہلکی ہلکی حبس ہے اور دن کے وقت دھوپ رہتی ہے۔

امام الحق ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کو تیار، نومبر سے تقریبات کا آغاز ہوگا

پاکستان اور افغانستان  کے میچ کے دوران بھی یہی امید کی جارہی ہے کہ یہاں دن کے وقت دھوپ رہےگی اوررات کے وقت نمی کا تناسب رہے گا۔

نمائندہ ہم نیوزکاکہناتھاکہ یہاں پاک افغانستان  ٹیموں میں سے جو ٹیم  پہلے بیٹنگ کرے گی وہ فائدے میں رہے گی۔ اگر ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم 270 رنز سکور کرتی ہے تواس صورت میں وہ وننگ پوزیشن میں آسکتی ہے۔

پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم

عثمان خان کامزیدکہناتھاکہ اگر پاکستان کل کے میچ میں افغانستان سے ہار جاتا ہے توپھرقومی ٹیم کیلئےمشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ ٹیم اگر مگرکی صورتحال سے دو چار ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں