عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں ، قیمت میں 193 فیصد اضافے کا امکان


عوام کیلئے بری خبر ، گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان  ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کا امکان  ہے،پٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل سستا، گیس مہنگی کر دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے جبکہ دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنےکا فیصلہ

سردیوں اور گرمیوں کا ریونیو ٹارگٹ برقرار رکھنے کیلئے فکس چارج بڑھانےکی تجویز بھی زیر غور ہے،حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 0.5 سے 0.9 ہیکٹومیٹرگیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لایا جائے گا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی سستے داموں فراہمی سے200 ارب سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، قیمتیں نہ بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو205 ارب کا نقصان ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں