سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور قانونی ٹیم کے درمیان مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔
نواز شریف کی بائیو میٹرک کیلئے نادرا ٹیم بھی ائیر پورٹ پر موجود تھی جہاں ان کی بائیو میٹرک ہوئی، بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا گیا۔
نواز شریف تقریباً 4 سال بعد پاکستان پہنچ گئے
میاں نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحالی درخواست پر دستخط کئے۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔