طوفان “تیج” کا دوسرا الرٹ جاری


ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور ڈپریشن شدت اختیار کر کے گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ڈپریشن کراچی سے 1830 اور گوادر سے 1760 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ ڈپریشن آج صبح تک طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس وقت طوفان کا رخ عمان اور یمن کی جانب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ تقسیم ہو سکتا ہے، خورشید قصوری

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’رفتار‘ ہے۔


متعلقہ خبریں