نواز شریف آج اسلام آباد پہنچیں گے


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف4 سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد آج اسلام آباد پہنچیں گے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

نواز شریف کی پرواز صبح 8 بجکر 25 منٹ پر دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی اور ساڑھے 12 بجے اسلام آمد ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ تقسیم ہو سکتا ہے، خورشید قصوری

نواز شریف کی پرواز ڈیڑھ بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی اور اڑھائی بجے لاہور پہنچے گی۔

پاکستان روانگی سے قبل جمعے کو نواز شریف نے مصروف ترین دن گزارا اور پاکستانی تاجروں، یو اے ای حکام سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔


متعلقہ خبریں