اسرائیل اور امریکہ تقسیم ہو سکتا ہے، خورشید قصوری


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیل اور امریکہ بھی تقسیم ہو سکتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ہم نیوز کے پروگرام “اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو نہیں نکال سکے گا جبکہ اسرائیل کے پاس ہتھیار اور ماڈرن فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس 200 سے اڑھائی سو لوگ قیدی ہیں اور حماس نے بھی حملے کے جواب میں اپنی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ ایران نے حماس اور حزب اللہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی ضدی سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، شیخ رشید

خورشید محمود قصوری نے کہا کہ امریکہ سے تمام ممالک کو توقع ہے کہ وہ کردار ادا کرے گا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی یہودیوں کے حق میں بیانات دیئے ہیں۔ 100 سال سے فلسطین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہزاروں فلسطینی شہید ہوتے تھے اور چند اسرائیلی مارے جاتے تھے لیکن اس بار اسرائیل کا بھی بہت جانی نقصان ہوا ہے۔ اس جنگ کے بعد اسرائیل اور امریکہ بھی تقسیم ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں