اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 دنوں میں اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں۔ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے اور غزہ کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک فلسطینیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم دنیا میں آگ اور خون کا کھیل برپا کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو حفاظتی ضمانت آئین و قانون کے مطابق ملی ہے ، خواجہ آصف

سراج الحق نے کہا کہ گریٹر صیہونی ریاست کا منصوبہ انسانوں کی غلامی کا منصوبہ ہے اور اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔


متعلقہ خبریں