پاکستان کا روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریداری کا معاہدہ

petrol پیٹرولیم مصنوعات

پاکستان نے روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریداری معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خریدیں گی۔

روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پاکستان کی جانب سے روس کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خرید سکیں گی۔

فواد چودھری نے پیٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا کریڈٹ آرمی چیف اور وزیراعظم کو دیدیا

روس پاکستان کو پورٹ پر تیل پہنچا کر دے گا جس کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہوگی جبکہ پہلا کار گو دسمبر میں پہنچے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق معمول کی سپلائی کے بعد حکومتی سطح پر روس کے ساتھ معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا۔

پیٹرول کے بعد گھی اورآئل کی قیمت میں نمایاں کمی

ذرائع نے بتایا کہ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کار گو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا جو کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔

کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کی روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل کرایہ پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔ حکام وزارت پیٹرولیم پہلے ٹیسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو 4 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔


متعلقہ خبریں