پاک بھارت میچ،لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقابلہ دیکھنے کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے


آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقابلہ دیکھنے والوں کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ ناظرین کی تعداد 3.5کروڑ (35ملین)تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے 2.8کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا،قبل ازیں سال 2023میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کا فائنل 3.2کروڑ ناظرین نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں