کراچی میں دھماکہ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی


کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بہارکالونی میں پراسرار دھماکہ ہوا جس میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ دستی بم کا تھا، جائے وقوعہ کے قریب سے فائرنگ پن اور اسپرنگ ملا ہے۔ دستی بم میں 65 گرام کا بارودی مواد تھا جبکہ لوہے کے دیگر چھوٹے پرزے بھی ملے ہیں جن کی تعداد 17 سے 18 کے قریب ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، عون چودھری

انچارج سول اسپتال شاہد عمر خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں بچی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال لائی گئی 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو چکی تھیں۔


متعلقہ خبریں