تمام محکمے ملکر اسموگ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، عامر میر

Aamir Meer

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب


نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہاہےکہ تمام محکمے ملکر اسموگ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عامرمیر نے کہا  ہے کہ اسموگ کےتدارک کیلئے دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا،جن گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں وہ سڑکوں پر نہیں آسکتیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ نگران وزیراعلی ٰنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےاثرات عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

یونان میں ایسا جزیرہ جہاں گاڑیاں چلانے پر پابندی ہے

نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دئیے ہیں، مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے پر غورکررہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر سزا نہیں ہوگی تو پھرگراں فروشی کیسے کم کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں