آئی ایم کی شرط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنےکا فیصلہ


حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔

ایک طرف پٹرول سستا کر نے سے جہاں مہنگائے کے مارے عوام کو ریلیف ملا تو دوسری جانب حکومت گیس بم گرانےکی تیاریاں کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہو گا۔

پیٹرول اور ڈیزل سستا، گیس مہنگی کر دی گئی

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں