ورلڈ کپ 2023کے ابتدائی 10 میچز میں کئی ریکارڈ بن گئے

WORLD CUP 2023

ورلڈکپ سیمی فائنل 2 ٹیموں کی جگہ پکی ہو گئی


بھارت میں شیڈول ورلڈکپ2023 کے ابتدائی 10 میچز میں ہی کئی ریکارڈ بن گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکانے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیاجوقومی ٹیم نے 10 گیندوں قبل ہی پورا کر لیا، میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے 2، 2 کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔

یوں ایک میچ میں 4 سنچریاں بنیں، یہ بھی ورلڈ کپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ہم  نے انڈین بولرز کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا، ثقلین مشتاق

جنوبی افریقا ٹیم جس نے آسٹریلیا کو 10 ویں میچ میں شکست سے دو چار کیا۔ اسی طرح جنوبی افریقا نے سری لنکا کیخلاف ایونٹ کے چوتھے میچ میں 428 رنزکابڑاہدف سیٹ کر کے ریکارڈ بنایا۔

ورلڈ کپ کے اس مقابلے میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے صرف 49 گیندوں پر سنچری سکور کر کے میگا ایونٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر

بھارتی کپتان روہت شرمانے افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کی ساتویں سنچری بنائی، اس سے قبل ورلڈکپ میں 6 سنچریوں کاریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔


متعلقہ خبریں