کم عمری میں شادی، عدالت کا نکاح رجسٹرار کیخلاف کارروائی کا حکم

nikah

لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ دیتے ہوئے نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق ہنوں نے شہری عظمت بی بی کی درخواست پر یہ اہم فیصلہ جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ نکاح کے وقت رجسٹرار، نکاح خوان اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات موجود ہونا ضروری ہیں۔

ہم ڈمی حکومت سے نہیں، ان سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کے پاس طاقت ہے، روف حسن

اپنے فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خوان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ درخواست گزار خاتون عظمت بی بی نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں