ہم  نے انڈین بولرز کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا، ثقلین مشتاق


پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ ہم  نے انڈین بائولر کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا۔ 

ہم نیوزکے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم ” میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بھارتی بولرز کا اٹیک اچھا تھا اس دوران ہمارے کھلاڑیوں نے انہیں کچھ زیادہ عزت دی جس کے باعث پریشر بڑھتا چلا گیا اورہماری بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کے دوران احمد آباد ک نو ڈرون زون قرار دیدیا گیا

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں جس طرح کی یہ پیچ تھی اس پر 50 آوورزانہیں ضرور کھیلنے چاہیے تھے۔ قومی ٹیم نے سٹارٹ اچھا لیا تھا لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ سکی۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بابر جس طرح آئوٹ ہوئےاس کے بعد صورتحال ہمارے ہاتھ سے نکلنا شروع ہو گئی، بابراور رضوان کی اننگز بہترین جارہی تھی ایک سنگل لینے کیلئے بے تکی شاٹ نہیں کھیلنی چاہیے تھی۔

اگر بابر یہاں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔

پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سےکہتا آیا ہوں کہ بھارتی ٹیم ہمارے سے زیادہ ڈسپلن اور ہوش سے کرکٹ کھیلتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں