جرمنی میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ، 7 افراد ہلاک ، 16 زخمی

van

جرمنی میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ، 7 افراد ہلاک ، 16 زخمی


جرمنی کی ریاست باویریا میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ

میڈیا رپورٹس کے مطابق باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہرمن نے جرمن میڈیا کو بتایا کہ تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین باویریا میں ہائی وے جنکشن پر گر کر تباہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 6سالہ بجے سمیت 7افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی

انہوں نے بتایا کہ 9مسافروں کی گنجائش والی وین میں 23افراد کو لے جانے کے دوران ڈرائیور نے وین کو 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگایا اور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا ۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے وین ڈرائیور اور ایک اور زخمی شخص کو گرفتار کر کے انسانی سمگلنگ کے شبے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں