چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔
سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر 84 اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے۔ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا۔ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پہلا پاسپورٹ آبائی ضلع سے حاصل کریں، پہلا پاسپورٹ کسی دوسرے ضلع سے جاری ہونے پر ریکارڈ شو نہیں ہوتا۔