چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان

Ali Muhammad Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو ہماری سیاست نہ ہوتی اور ہم نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔

عثمان ڈار کے انٹرویو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چند لوگوں کے نام لیے ہیں لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کو اداروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔

اپنی سزا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے میرا کیس ختم کر دیا اور میں نے جیل کی عید دیکھی، قیدیوں کے افسردہ چہرے بھی دیکھے۔ میں کہتا ہوں کوئی دشمن بھی جیل نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ سے ملتان پہنچنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا ان سے زیادہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔

9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کی اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے چیئرمین پی ٹی آئی نے علیحدگی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریاں و تبادلے

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین سیاست کے لیے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے بلکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔ کیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے کبھی کوئی غداری کر سکتا ہے ؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے وہ بہت بڑا مجرم ہو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے انصاف کا قتل سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں