مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر فائرنگ کر دی


سرینگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی کے تھانہ منڈی میں بھارتی میجر کی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔ اڑتالیس راشٹریہ رائفلز میں بھارتی میجر نے کئی بھارتی فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

بھارتی فوج میں چند سال کے دوران 82 سے زائد فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر

تجزیہ کار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بربریت کرنا بھارتی فوجیوں کو ذہنی اذیت دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں