زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13کروڑ 10لاکھ ڈالرز کی کمی

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 13 ارب 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی اور سرکاری ذخائر 7 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مزید پڑھیں: 5 لاکھ سے زائد رقم بینک اکاونٹ میں غیر محفوظ ہونے پر اسٹیٹ بینک کا وضاحتی بیان

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔


متعلقہ خبریں